ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیوے گوڈا نے سرکاری زمین ہڑپنے کے الزامات مسترد کردئے

دیوے گوڈا نے سرکاری زمین ہڑپنے کے الزامات مسترد کردئے

Wed, 02 Nov 2016 10:53:40    S.O. News Service

بنگلورو۔یکم نومبر(ایس او نیوز) سابق وزیر اعظم اور جنتادل (ایس) کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے رام نگرم تعلقہ کے بڑدی کے قریب کیتگان ہلی میں 200 ایکڑ زمین جو غرباء کی ملکیت تھی ہڑپ لینے کے الزامات کی تردید کی۔ اس سلسلے میں سماج پرورتن سمودائے کے سربراہ ایس آر ہیرے مٹھ کی طرف سے عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے دیوے گوڈا نے کہا کہ اس علاقہ میں زمین محض 70 تا 80ایکڑ ہے۔ ہیرے مٹھ کو 200ایکڑ زمین کہاں سے مل گئی۔ انہوں نے کہاکہ ایس آر ہیرے مٹھ ہمیشہ سے ان کے اوران کے خاندان کو سیاسی طور پر ختم کرنے آمادہ طاقتوں کے آلۂ کار رہے ہیں، لیکن ان کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوپائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کیتگان ہلی کی زمین کے معاملے میں لوک آیوکتہ اوی سی آئی ڈی کی جانچ پہلے ہی ہوچکی ہے۔ ان دونوں تحقیقات میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ دیوے گوڈا خاندان نے کوئی زمین غیر قانونی طور پر قبضہ نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کا خاندان کوئی سیاسی پس منظر کا حامل نہیں ہے، بلکہ وہ ایک عام کسان خاندان سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ الزام غلط ہے کہ کیتگان ہلی میں کمار سوامی کی 70تا80 ایکڑ زمین ہے، اس میں 110 ایکڑ سرکاری گومال کی زمین ملاکر 200 ایکڑ زمین پر قبضہ کرلیا گیاہے۔دیوے گوڈا نے کہاکہ یہ الزام سراسر جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ یڈیورپا کے دور اقتدار میں ہی کیتگان ہلی معاملے کی جانچ ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی وکلیگا سنگھا کے متعلق وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کا بیان غلط ہے۔ اس سنگھا میں صدر اور نائب صدر اور عہدیداران اپنی اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرنے میں لگے ہوئے ہیں اس میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔ 


Share: